Kurulus Osman Season 2 Episode 34 in urdu dubbing
کرولس عثمان قسط نمبر 61 کے آغاز میں عثمان بامسی کا بدلہ لینے کے لیے توگائی کا پیچھا کرتا ہے۔ توگائے عثمان سے خوفزدہ ہوتا ہے اس لیے اپنے
سپاہیوں کو اپنے خیمے بھیج دیتا ہے اور ان کو کہتا ہے عثمان بامسی کے انتقام کے لیے اندھا ہو گیا ہے اب اسے کچھ بھی انتقام کے علاوہ نظر نہیں آئے
گا۔ ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ توگائے اپنے سپاہی کو کہتا ہے تم عثمان کے لیے جال بچھاؤ گے اور اس دفعہ عثمان بچ کر نہیں جانا چاہیے۔ عثمان جنگل
میں نشانات کا پیچھا کرتے توگائے کے خیمے والی جگہ پہنچ جاتا ہے۔ عثمان اور اس کے ساتھی جب توگائے کے ٹھکانے پر پہنچتے ہیں تو دیکھتے ہیں
ٹھکانہ بلکل خالی ہے انہیں کوئی سپاہی نظر نہیں آتا۔ آچانک توگائے کا کمانڈر عثمان پر تیر چلا دیتا ہے عثمان فوراََ اپنی ڈھال کو آگے کر کے تیر کو روک لیتا
ہے۔ توگائی کا کمانڈر عثمان کو کہتا ہے تم انتقام میں اتنے اندھے ہو گئے ہو خود چل کر ہمارے جال میں پھنس گئے ہو ورنہ تم اس طرح ہمارے جال میں
نہیں پھنستے۔ عثمان جواب دیتا ہے یہی میرا غصہ مجھے شیر بناتا ہے اور میں آج بامسی کا انتقام لے کر جاؤں گا۔ اس کے بعد ایک زبردست لڑائی ہوتی ہے
لڑائی کے دوران عثمان اور توگائے کے کمانڈر کا سامنا ہوتا ہے عثمان اس کمانڈر کا تھپڑوں سے بُرا حال کر دیتا ہے جب عثمان اس کو مارنے لگتا ہے تو
اس کے سپاہی اس کو بچا لیتے ہیں یہ موقع ملتے ہی فرار ہو جاتا ہے۔ عثمان سمجھ جاتا ہے توگائے یہاں موجود نہیں ہے اگر توگائے یہاں موجود ہوتا تو
اس کا کمانڈر یہاں سے اس طرح فرار نہیں ہوتا۔ عثمان اپنے سپاہیوں کو کہتا ہے اب ہم قبیلے واپس جا رہے ہیں بامسی صاحب کی آخری رسومات کے لیے